کوٹ اسلام
کوٹ اسلام پاکستان کا ایک آباد مقام جو ضلع خانیوال تحصیل کبیر والا میں واقع ہے۔ یہ ایک یونین کونسل بھی ہے۔
کوٹ اسلام ملتان جھنگ روڈ پہ واقع ہے۔ یہ ایک سب تحصیل ہے جو دریائے راوی کے ساتھ واقع ہے۔ اس کی آبادی تقریبا دس ہزار ہے۔ یہاں ایک گیسٹ ہاوس بھی ہے جو عین دریا راوی کے ساتھ واقع ہے،مین آبادی کے ساتھ ساتھ کئی چھوٹے دیہات واقع ہیں،یہاں پر پانچ بڑی مساجد ہیں، یہاں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول،بوائز ہائی اسکول،ایک اسپورٹس گراؤنڈ اورگرلز پرائمری اسکول بھی موجود ہے البتہ کوٹ اسلام تا حال ڈاکخانہ کی سہولت سے محروم ہے جو سیاست کی نذر ہوتا نظر آ رہا ہے یا پھر علاقہ مکینوں کی عدم دلچسپی ہے۔ مین شہر کی آبادی زیادہ تر آرائیں،راجپوت،مغل،کھوکھر اور قریشی فیملی پرمشتمل ہے ،ان کے علاوہ موچی، نائی، تیلی اور دیگر اقوام بستی ہیں، قریبی دیہات میں زیادہ تر ،سیال، دادوآنہ،سہو،تھراج،ہراج قومیں بستی ہیں۔ یہاں کی زمین زرخیز ہے کپاس ،گنا،گندم،اور چاول یہاں کی مشہور فصلیں ہیں۔
مین روڈ یعنی جھنگ شورکوٹ روڈ کے علاوہ دو روڈ بھی نکلتے ہیں۔ ایک قتال پور روڈ اور دوسرا دارا محرم رو ڈ جو نیو ہیڈ سدھنائی کو جا ملتا ہے۔ تاریخ کے حوالے سے یہ جگہ حضرت سلطان عبد الحکیم کا مسکن بھی رہی ہے۔ کوٹ اسلام معاشرتی و سماجی لحاظ سے اس لیول تک پہنچ چکا ہے کہ اس کو تحصیل کا درجہ دینے کی بات چلتی رہی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ بہت جلد حکام بالا اسے تحصیل کا درجہ دیں گے۔.
- چک نمبر. 60-61/ایم ایل
- چک نمبر۔ 60-61/ایم ایل پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع بھکر میں واقع ہے۔
یہ تحصیل بھکر کا قصبہ اور ایک یونین کونسل ہے
- پٹی بلندہ
- پٹی بلندہ پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع بھکر میں واقع ہے۔
یہ تحصیل منکیرہ کا قصبہ اور ایک یونین کونسل ہے
- ڈھانڈلہ
- ڈھانڈلہ پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع بھکر میں واقع ہے۔
یہ تحصیل بھکر کا قصبہ اور ایک یونین کونسل ہے
- ڈیرہ گبولاں
- ڈیرہ گبولاں پاکستان کا ایک آباد مقام جو ضلع رحیم یار خان میں واقع ہے،یہ تحصیل خانپور کا ایک قصبہ ہے
- اسلام گڑھ (رحیم یار خان)
- اسلام گڑھ پاکستان کا ایک آباد مقام جو تحصیل خانپورضلع رحیم یار خان میں واقع ہے۔ یہ تحصیل خانپورکی ایک یونین کونسل بھی ہے
- چک نمبر 67/ ایم ایل
- چک نمبر۔ 67/ایم ایل پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع بھکر میں واقع ہے۔
یہ تحصیل منکیرہ کا قصبہ اور ایک یونین کونسل ہے
- بوکن شریف
- بوکن شریف پاکستان کا ایک آباد مقام جو گجرات، پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔
یہاں پر دار العلوم محمدیہ غوثیہ ضیاءالقرآن کیمپس ہے۔ جس کے مہتمم
- مکھن بیلہ
- مکھن بیلہ پاکستان کا ایک آباد مقام جو ضلع رحیم یار خان میں واقع ہے،یہ تحصیل خانپور کا ایک قصبہ ہے
- سنجر پور
- سنجر پور پاکستان کا ایک آباد مقام جو رحیم یار خان پنجاب، پاکستان میں واقع ہے
- مورینا ہیریرا
- مورینا ہیریرا ایک سلواڈور کی حقوق نسواں اور سماجی کارکن ہیں، جو اپنے ملک میں اسقاط حمل پر پابندی کے خلاف کام کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ سلواڈور