ضلع قلعہ سیف اللہ

ضلع قلعہ سیف اللہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا ایک ضلع ہے۔ جس کا رقبہ 11600مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے اور اس کی دو تحصیل ہیں جو قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ کہلاتے ہیں۔ قلعہ سیف اللہ 14دسمبر 1988کو ضلع بنا۔ اس سے پہلے یہ ضلع ژوب کا حصہ ہوتا تھا۔ ضلع کی آبادی لگ بھگ 7لاکھ 65 ہزار ہے۔ یہاں کی آبادی پشتونوں کے کاکڑ قبیلہ کے ذیلی قبائل سنزر خیل اور سنیاٹہ اورسرگڑہ پر مشتمل ہیں سنزرنیکھ کے بڑابیٹا (علی) قلعہ سیف اللہ میں آ باد ہے جو مندرہ ج ذیل شاخوں پرمشتمل ہے مثلآ(شادوزئی، میرزئی،باتوزئی اورغوریزئی) شادوزئی قوم مزید دوشاخوں میں تقسیم ہیں۔ جیسا کہ(1۔ ابراحیم زئی 2۔ شموزئی)1۔۔ ابراحیم زئی قوم مزیدذیلی قوموں میں تقسیم ہیں۔ جیسا کہ خُدائیدادزئی،علی خیل، پاٸیزٸی،میردادزٸی،جانبیگزٸی،رحتزٸی،سیبزٸی،ادنیازٸی، دولت زئی اورآخترزئی وغیرہ وغیرہ۔ 2۔۔ شموزئی قوم مزیدذیلی قوموں میں تقسیم ہیں۔ جیساکہ جلالزئی،قوم مزید مختلف شاخوں پرمشتمل ہیں۔ جن میں کمالزئی، وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔ قلعہ سیف اللہ سطح سمندر سے 1500تا 2200میٹرز کی بلندی پر ہے، قلعہ سیف اللہ میں گرمیوں میں زیادہ گرمی اور سردیوں میں بہت سردی پڑ تی ہے، یونین کونسل کان مہترزئی جو سطح سمندر سے 2170کی بلندی پر ہے وہاں جنوری اور فروری کے مہینوں میں پہاڑ وں کی چوٹیاں برف سے ڈھکی رہتی ہیں اور غضب کی سردی پورے علاقہ کو اپنی لپیٹ میں رکھتی ہے ۔ ضلع قلع سیف اللہ بنیادی طو ر پر ایک زرعی علاقہ ہے، جہاں 22سو کے لگ بھگ ٹیوب ویل اور لاکھوں ایکڑ پر زراعت پھیلی ہوئی ہے، عوام کا زیادہ تر حصہ زراعت پر ہی گذر بسر کرتا ہے، زرعی فعالیت کی وجہ سے ملک بھر کی منڈیوں میں قلعہ سیف اللہ کی سبزی اور پھل مہنگے داموں بکتے ہیں۔ ضلع میں سب کی مختلف قسمیں پیدا ہوتی ہیں، اس کے علاوہ خوبانی، انگور، انار اور سبزیوں میں ٹماٹر، گاجر، سبز مرچ اور کئی اقسام کی دالیں بھی پیدا ہوتی ہیں، یہاں کا ٹماٹر اپنے ذائقہ کے لیے بہت مشہور ہے ۔
ضلع قلعہ عبداللہ
قلعہ عبد اللہ بلوچستان کا شمال مغربی ضلع ہے جس کا صدر مقام سرحدی شہر چمن ہے۔ مشرق میں اس کی حدود پشین سے ملتی ہیں جبکہ جنوب میں کوئٹہ اور مغرب
سید مطیع اللہ آغا
مطیع اللہ آغا ولد سید خیر محمد آغا 1961ء میں ضلع پشین کے علاقہ شادیزئی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 2002ء شہادت العالمیہ کی سند وفاق المدارس سے حاصل کی
سردار سلیم حیدر خان
سردار سلیم حیدر خان 1970ء میں ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے گاﺅں ڈھرنال میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم بورڈنگ اسکول تلہ گنگ اور میٹرک راولپنڈی سر سید
زنگی ناوڑ جھیل
زنگی ناوڑ جھیل بلوچستان کے ضلع نوشکی کے جنوب مغرب میں48کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور بے پناہ خوبصورتی کی وجہ سے ایک منفرد قدرتی تفریح مقام ہے
عاصم کرد گیلو
مير محمد عاصم كرد گيلو 1958ء میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ وہ اس وزیر خزانہ حکومت بلوچستان کے عہدہ پر فائز ہیں۔ انھوں نے 1995ء میں بلوچستان یونیورسٹی
بلوچ نیشنل موومنٹ
یہ پارٹی ابتدا میں بلوچستان نیشنل موومنٹ کے نام سے قائم ہوئی۔ 2002 میں اسے بلوچ نیشنل موومنٹ کا نام دے دیا گیا۔ اس پارٹی کی شاخیں ایران
نیشنل پارٹی پارلیمنٹرینز
نیشنل پارٹی پارلیمنٹرینز، نیشنل پارٹی سے الگ ہونے والا ایک دھڑہ ہے۔2008ء کے انتخابات کے موقع پر نیشنل پارٹی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا
شعیب نوشیروانی
سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی ضلع خاران میں1978میں پیدا ہو ئے۔ انھوں نے بلوچستان یو نیورسٹی سے گریجویشن کی۔ وہ 2002کے عام
کیگالی
کیگالی روانڈا کا دار الحکومت ہے۔ یہ ملک کا سب سے بڑا شہر ہے جس کی آبادی 965,398 ہے
ابو حسن عبدی بصری
ابو الحسن علی بن الحسن بن اسماعیل العبدی بصری، (1130 - مئی 1203) آپ ایک مالکی فقیہ اور حدیث کے عالم تھے۔ آپ بحرین/الاحساء کے علاقے میں عبدالقیس