زاویہ

علمِ ہندسہ و مثلثیات میں، وہ شکل جو دو اضلاع کا ایک ہی نقطہ پر ملنے سے بنتی ہے، زاویہ کہلاتی ہے۔ جو ایک دوسرے کو قطع کرنے والے دو خط مستقیم کے مقام اتصال پر کا کانا یا کونے۔ زاویے کی پیمائش اس دائرے کے محیطی درجوں میں ہوتی ہے۔ جس کا مرکز زاویے کا اسی نقطہ ہو۔ اگر کسی دائرے کے محیط کو 360ء برابر حصوں میں تقسیم کیا جائے اور نقاط تقسیم مرکز سے ملا دیے جائیں تو دائرے کا وہ رقبہ جو متصلہ خطوط کے درمیان واقع ہوگا ایک درجہ رقبہ کہلائے گا اور جو کونا راس پر بنے گا وہ ایک درجے کا زاویہ کہلائے گا۔ اس طرح سے کل چکر میں 360 درجے ہوتے ہیں۔ اس کو 360 درجوں میں اس لیے تقسیم کیا گیا ہیں کیونکہ 360 بہت زیادہ اعداد پر تقسیم ہوتا ہے جن میں 2,3،4,5،6,8،9,10,12,15,18,20,24,30,36 اور 40 وغیرہ شامل ہیں تا کہ حساب کتاب کرتے وقت اسانی ہو اور زیادہ ہندسے اعشاریوں کی شکل میں نہ ائے-اب اگر کسی اور کونے کی پیمائش مطلوب ہو تو دیکھ لیا جاتا ہے کہ اس میں کتنے درجے ہیں اس بات کا اندازہ کرنے کے لیے ایک آلہ استعمال کیا جاتا ہے جس کو پروٹریکٹر کہتے ہیں۔ یہ لکڑی، دھات یا پلاسٹک وغیرہ کا ایک نصف دائرہ ہوتا ہے جس پر درجوں اور ان کے کسور کے نشانات لگے ہوتے ہیں جو گھڑی کی سوئیوں کی حرکت کے رخ اور نیز اس کے الٹ ہوتے ہیں۔ تاکہ جس بھی زاویے کا رخ ہو اس کی پیمائش ہو سکے۔
بارش پیما
بارش پیماء یا مقیاس المطر (Rain Gauge)، ایک ادات جس کے ذریعے یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ کس قدر بارش ہوئی. یہ لوہے کے سلنڈر اور شیشے کی ایک بوتل پر مشتمل
تھیٹر
جلوہ گاہ (theatre)، ایسی عمارت جو بالخصوص اس لیے بنائی جاتی ہے کہ اس میں تماشائی جمع ہو کر ڈراما، ناٹک دیکھیں۔ ہندوستان میں زمانہ قدیم سے ناٹک اور
ریڈی ایٹر
ایک آلہ جو انتشار حرارت کے کام آتا ہے۔ عام طور پر موٹر کے انجن میں لگا ہوتا ہے چپٹی نالیوں کے جال کی شکل میں ہوتا ہے۔ مدعا یہ ہوتا ہے کہ زیادہ
شیریں فرہاد (فلم)
یہ فلم سن 40 عشرے میں پنچولی پیکچر کے بینر تلے بنائی گئی۔ فلم شیریں ف رہاد کا منصوبہ بڑی آرزؤں اور امنگوں کے ساتھ تیار کیا گیا تھا اور پنچولی نے
گریٹ کنیری ٹیلی سکوپ
گریٹ کنیری ٹیلی سکوپ دنیا کی سب سے بڑی بصری دوربین ہے۔ 13 جولائی 2007ء میں اس کا افتتاح ہوا۔ اس دوربین کی لمبائی 2400 میٹر ہے اور یہ لا پالما کے
اکرم خان درانی
سابقہ وزیر اعلیٰٰ صوبہ خیبر پختونخوا۔ وہ صوبہ خیبر پختونخوا کے اٹھارویں وزیر اعلیٰٰ تھے۔ سیاسی تعلق جمعیت علما اسلام فضل الرحمن گروپ سے ہے
اردو کی آخری کتاب (تصنیف)
”اردو کی آخری کتاب“محمد حسین آزاد کی” اردو کی پہلی کتاب “کی دلچسپ پیروڈی ہے۔ پیروڈی یونانی لفظ پیروڈیا سے نکلا ہے۔ جس کے معنی ہے ”جوابی
بھرت
بھرت (انگریزی: Alloy) ایک ٹھوس محلول یا دو یا دو سے زائد عناصر، جن میں سے ایک دھات ہوتا ہے، کا ہمجنسی آمیزہ ہے
ارشمیدس
ارشمیدس (Archimedes) یونانی ریاضی دان جس نے میکانیات اور علم مائعات کے اصول وضع کی اور اجرام فلکی کی حرکات معلوم کرنے کا ایک آلہ تیار کیا۔ ایسا
مورینا ہیریرا
مورینا ہیریرا ایک سلواڈور کی حقوق نسواں اور سماجی کارکن ہیں، جو اپنے ملک میں اسقاط حمل پر پابندی کے خلاف کام کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ سلواڈور