راجپوت

راجپوت جس کے معانی راجاؤں کے بیٹے کے ہیں اور وہ اپنا سلسلہ نسب دیو مالائی شخصیات سے جوڑتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی ابتدا اور اصلیت کے بارے میں بہت سے نظریات قائم کیے گئے ہیں۔ ایشوری پرشاد کا کہنا ہے کہ وہ ویدک دور کے چھتری ہیں۔ بعض کا کہنا ہے کہ یہ سیھتن اور ہن حملہ آوروں میں سے بعض راجپوتانہ میں مقیم ہو گئے تھے اور انھوں نے اور گونڈوں اور بھاروں کے ساتھ برہمنی مذہب کو قبول کرکے فوجی طاقت حاصل کر لی تھی۔ مسٹر سی وی ویدیا کا کہنا ہے کہ پرتھوی راج راسا کے مصنف چندر برائے نے راجپوتوں کو سورج بنسی اور چندر بنسی ثابت کرنے سے عاجز آکر ایک نئے نظریہ کے تحت ان کو ’اگنی کل‘ قرار دیا تھا۔ یعنی وہ آگ کے خاندان سے ہیں اور وششٹ نے جو قربانی کی آگ روشن کی تھی۔ اس سے راجپوتوں کا مورث اعلیٰ پیدا ہوا تھا۔ لیکن اب بعض فاضل ہندوؤں نے اس شاعرانہ فسانے سے انکار کیا ہے اور زیادہ تر حضرات کا خیال ہے کہ راجپوت قوم کی رگوں میں غیر ملکی خون ہے۔ ٹاڈ نے اپنی مشہور کتاب ’تاریخ راجستھان‘ میں اسی نظریے کی تائید کی ہے اور راجپوتوں کو وسط ایشیا کے ستھین قبائل کا قریبی قرار دیا ہے۔ جمز ٹاڈ کا کہنا ہے کہ عہد قدیم سے محمود غزنوی کے دور تک بہت سی اقوام ہند پر حملہ آور ہوئیں وہ راجپوتوں کے چھتیس راج کلی میں شامل ہیں۔ اہم کی بات یہ ہے ان کے دیوتا، ان کے شجرہ نسب، ان کے قدیم نام اور بہت سے حالات و اطوار چین، تاتار، مغل، جٹ اور ستھیوں سے بہت زیادہ مشابہہ ہیں۔ اس لیے باآسانی اندازہ ہوتا کہ راجپوت اور بالاالذکر اقوام ایک ہی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔
جاٹ
الیگزینڈر ہیڈرلی آزاد
الگزینڈر ہیڈرلی آزاد اردو کے مشہور شاعر اور مرزا اسد اللہ خان غالب کے شاگرد تھے۔ الگزینڈر ہیڈرلی نام اور آزاد تخلص تھا۔ باپ کا نام جیمس ہیڈرلی
سلطنت اشکانیان
سلطنت اشکانیان یا سلطنت پارثاوا یا پارت یا پارث فارس یا ایران کی ایک قدیم سلطنت جس میں ایران کے موجودہ صوبہ جات خراسان اور گرگان اور وسطی
قرامطہ
قرامطہ کو باطنیہ بھی کہا جاتا ہے۔ انھیں مختلف علاقوں میں مختلف ناموں سے جانا جاتا تھا۔ حلب و مصر میں انھیں اسماعیلی کہتے تھے، قم، کاشان اور
فریدون
فریدون ایک افسانوی ایرانی ہیرو تھا۔ جس کے بارے میں فردوسی نے لکھا ہے کہ جب لوگ ضحاک کے ظلم وستم سے تنگ آ گئے تو وہ کاوہ نامی ایک آہنگر نے جو اصفہان
ضحاک
ضحاک ماردوش کو بعض روایتوں میں عربی اور بعض روایتوں میں شامی شداد کی اولاد بتایا گیا ہے۔ شاہنامہ میں ہے کہ شام کے بادشاہ ضحاک نے موقع پاکر ایران
موریا سلطنت
تاریخ ہند کی سب سے بڑی اور پہلی سلطنت موریا تھی۔ جس کا بانی چندر گپت موریا تھا۔ عام روایات کے مطابق یہ نند خاندان کا ناجائز فرد تھا جوکسی بنا
لوہڑی (قبیلہ)
بلوچستان کا ایک قبیلہ یہ لوگ پورے علاقہ میں پھیلے ہوئے ہیں اور ان میں سے کئی ہر قبیلہ اور قبائلی گروہ سے منسلک ہیں۔ یہ سرمسٹاری بھی کہلاتے ہیں
فائز بدين اللہ
ابوقاسم عیسیٰ الفائز بامرللہ دولت فاطمیہ کا تیرواں خلیفہ 549ھ تا
ابو حسن عبدی بصری
ابو الحسن علی بن الحسن بن اسماعیل العبدی بصری، (1130 - مئی 1203) آپ ایک مالکی فقیہ اور حدیث کے عالم تھے۔ آپ بحرین/الاحساء کے علاقے میں عبدالقیس