خوشحال خان خٹک
پشتون جنگجو ہیرو٫ شاعر اور فلسفی خوش حال خان خٹک نور الدین اکبر کے زمانے میں سرائے اکوڑ کے علاقے میں شھباز خان کے گھر میں سال 1022 ء میں پیدا ہوئے۔ باپ شہباز خان قبیلہ خٹک کا سردار اور مغلوں کی جانب سے علاقے کا جاگیردار(خان) تھا اور یہ خانی ان کو باپ دادا سے میراث میں ملی تھی۔ خوش حال خان تلواروں کے سائے میں پیدا ہوئے اور تلواروں کے سائے میں بڑے ہوئے۔ ان کی قسمت میں ایک بہت بڑا شاعر، ادیب اور عالم بننا لکھا گیا تھا۔ اگرچہ کچھ عرصہ درس و تدریس کی محفل میں بیٹھے تھے لیکن ان کی علم کا زیادہ تر حصہ ذاتی مطالعے، مشاھدے اور تجربے سے حاصل ہوا تھا۔ شکار کے شوق نے انھیں باقاعدہ پڑھائی کرنے کو نہیں چھوڑا مگر علم کے شوق کی وجہ سے انھوں نے اتنی ساری کتابوں کا مطالعہ کرایا کہ بعد میں انھوں نے عربی فقہ کی مشہور اور مثتند کتاب ھدایہ کا پشتو زبان میں ترجمہ کیا اور اسی وجہ سے ان کا شمار علما میں ہوتا ہے۔ اوائل عمر میں یوسف زئی قبیلے کے اکثر معرکوں میں شریک رہا۔ 1651ء میں باپ کے مرنے پر27 سال کی عمر میں اپنے قبیلے کا سردار بنا۔ شروع سے ہی مغلوں کے وفادار تھے اور ٱپکا لشکر مغل فوج میں ھر اول دستے کی حیثیت رکھتا تھا اور آپ نے مغلوں کی بہت خدمت کی۔ اورنگزیب عالمگیر کے زمانے میں اس کے ایک صوبیدار نے اس کو کسی دشمن کے کہنے پر خوش حال خان سے بد ظن کر دیا حتٰی کہ اسے گرفتار کر لیا گیا اور وہ تین چار برس دہلی اور رنتھمبور کے قلعوں میں قید رہا۔ اپنے خلاف اورنگزیب کی ان شکایتوں اور قید و بند کی صعوبتوں کو خوش حال خان خٹک ایک جگہ اپنی شاعری ميں اس طرح بلاوجہ قرار ديتے ھيں -”پروردہ کہ دہ مغلو پہ نمک يم،
د اورنگ لہ لاسہ ہم لا غريوہ ڈ ک يم،
بس ناحقہ ئے زندان کڑم يو سو کالہ،
خدائے خبردے کاپاخپل گناہ زۂ شک يم،
د افغان پہ ننگ م وتڑلہ تورہ،
ننگيالے د زمانے خوش حال خٹک يم-“