بہلول لودھی

ہندوستان میں افغان لودھی سلطنت کا بانی۔ سادات کی بادشاہی میں سرہند کا حاکم تھا۔ اصل میں یہ افغانستان سے آئے ہوئے پٹھان قبیلہ سے تھے۔ لودھی /لودی ، پشتو: لودی ، ایک بتانی پشتون (غلزئی) قبیلہ ہے جو بنیادی طور پر افغانستان اور پاکستان کے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔’’لودھی‘‘ اُن پشتون قبائل کا حصہ ہیں جنہیں مشرق میں ان علاقوں میں دھکیل دیا گیا تھا جو آج کل پاکستان کا حصہ ہیں۔ لودھی اکثر اپنے بنی اسرائیلی نسل ہونے پر فخر کرتے ہیں یہ اسرائیل کے بارہ قبائل میں سے ایک گمشدہ قبیلہ ہے جو افغانستان میں آکے آباد ہوئے یہاں سے لودھی سوری خلجی پٹھان کے افراد ہندوستان میں جا آباد ہوئے ۔ جس نے جنوبی ایشیا کا علاقہ فتح کیا تھا۔ لودھی قبیلہ نے اپنے آپ کو منظم کیا اور مسلمانوں کے ابتدائی دور میں اس خطۂ زمین (ہندُستان) پر حکمران ہوئے۔ یہ بہترین لڑاکا افراد تھے۔ ان کے جد قیس عبد الرشید تھے جو انھیں اس مقام تک لانے میں اہم کردار کے حامل ہیں۔ پشتو زبان میں ارتقائی منازل طے کرتے کرتے یہ لفظ ’’لودی‘‘ بنا، جو دراصل ’’لوئے دھا‘‘ سے مشتق ہے، جس کے معنی بڑا شخص کے ہیں۔ اس قبیلے کے افراد نے حیرت انگیز ترقی پائی اور سلطنتِ دہلی پر حکومت کی۔ اس قبیلے کی ایک ممتاز شخصیت ’’ابراہیم لودھی ‘‘ہے ۔ ’’لودھیی/لودھی خاندان‘‘ کے افراد اپنے نام کے آخر میں ’’خان‘‘ کا لفظ بھی استعمال کرتے ہیں جو ایک لقب ہے اور ان کی شخصیت کو امتیاز عطا کرتاہے۔ گویا ’’خان لودی‘‘ یا ’’خان لودھی‘‘ ، بعض اوقات صرف’’ خان‘‘ یا’’ لودی/لودھی‘‘ ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ ’’خان‘‘ ایک امتیازی نام ہے جو امتیازی طور پر لکھا جاتا ہے مگر اس کے قطعی یہ مطلب نہیں کہ ’’خان‘‘ کا لفظ استعمال کرنے والا ’’لودھی‘‘ یا اس زمرے میں آتا ہو ، اسی لیے ’’لودھی‘‘ کا ٹائیٹل استعمال کیا جاتا ہے جس میں ’’خان‘‘ پوشیدہ ہے اور ’’لودی/ لودھی ‘‘ اس میں اپنے قبیلے کی امتیازیت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ بقول کچھ تاریخ دان بہلول لودھی محلہ قاضیاں والا ملتان میں پیدا ہوئے. بہلول لودھی نے بہلیم خاندان کی بنیاد رکھی. جو بہلیم راجپوت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
مہلب بن ابی صفرہ
اموی دور کے ایک مشہور سپہ سالار مہلب بن ابی صفرہ تھے۔ جنھوں نے خوارج کے خلاف جنگوں میں ناموری حاصل کی وہ دراصل عبداللہ بن زبیر کے حامیوں میں
جمشید انصاری
پیدائش: 31 دسمبر
حامد رضا گیلانی
پاکستان کے ممتاز سیاست دان۔ ملتان میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے لاہور کے ایچی سن کالج سے تعلیم حاصل کی۔ ان کی سیاست روایتی جاگیر دارانہ سیاست رہی
چیانگ کائی شیک
قوم پرست چینی لیڈر۔ جاپان کی فوجی اکادمی سے ڈگری حاصل کی اور کچھ مدت جاپان کی فوج میں ملازمت کی۔ 1911ء کے انقلاب میں معمولی خدمات انجام دیں۔ 1913
پرل ہاربر
پرل ہاربر بحرالکاہل کے مجمع الجزائر ہوائی میں جزیرۂ او آہو پر امریکا کی مضبوط بندرگاہ ہے جس پر جاپان نے دوسری جنگ عظیم کے دوران 7 دسمبر 1941ء کو
نواب خیر بخش مری
پیدائش
امانت لکھنوی
امانت لکھنوی شاعر، ڈراما نگار، سید آغا حسن نام، سید آغا رضوی کے بیٹے ۔لکھنؤ میں پیداہوئے وہیں علوم مروجہ کی تحصیل کی۔ شروع میں مرثیے کہتے اور
جمشید گلزار کیانی
راولپنڈی کے سابق کور کمانڈر اور پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین
نکیتا خروشچیف
روسی سیاست دان۔ یوکرین کے سرحدی علاقے میں ایک مزدور خاندان میں پیدا ہوئے۔ والد ایک کان میں کام کرتے تھے۔ ابتدائی زندگی میں مویشی چرائے۔ اس کے
ابو حسن عبدی بصری
ابو الحسن علی بن الحسن بن اسماعیل العبدی بصری، (1130 - مئی 1203) آپ ایک مالکی فقیہ اور حدیث کے عالم تھے۔ آپ بحرین/الاحساء کے علاقے میں عبدالقیس