بھمب اعوان

بھمب اعوان برادری کا شجرہ نسب اورنسبت جناب ’’ عمر اعوان‘‘ سے ہوتا ہوا قطب الہند حضرت عون المعروف ’’قطب شاہ ‘‘ اور اْن کے آباو اجداد سے ہوتا ہوا اولاد علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جناب حضرت غازی عباس علمدار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد سے جا ملتا ہے۔قطب الہند حضرت عون العروف قطب شاہ قادری کی ولادت کاذکر مورخین بغداد شریف میں کرتے ہیں۔آپ کا نام نامی ’’عون‘‘ کنیت سامی ،، ابو عبد اللہ تھی اس کے علاوہ بھی کئی القابات سے شہرت پائی لیکن سب سے زیادہ معروف نام قطب شاہ ہے۔آپ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ تھیں جو حضورسیدنا غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کی والدہ ماجدہ کی سگی بہن تھیں۔آپ ہرات کے راستے بغداد شریف سے ہندوستان آئے اور پنجاب کے اہل ہنود سے کافی عرصہ مصروف جہاد رہے۔بعد ازاں حضرت قطب شاہ نے پنجاب میں کوہستان نمک کو اپنا مسکن بنایا جو آج تک اعوانوں کا مسکن قدیم ہے۔آپ نے چارشادیاں کیں پہلی شادی حضور غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی سگی خالہ کے بطن سے دو بیٹے عبد اللہ عرف گولڑہ اورمحمد عرف کندلان پیدا ہوئے۔محمد کندلان بن حضرت قطب شاہ جنہیں عرف عام میں محمد شاہ کنڈان بھی کہتے ہیں حضرت قطب شاہ کے سب سے بڑے بیٹے اورحضرت عائشہ کی اولاد سے تھے جو شمالی پنجاب کے کوہستانی نمک دوآبہ آیا تھا جو دریائے جہلم اورچناب کے درمیان واقع ہے۔آپ کا ایک ہی بیٹا تھا جس کا نام سکن شاہ تھا اور اْن کے بیٹے کا نام بدیع شاہ تھا بدیع شاہ کی اولاد سے ان کے دو پوتے فیروز شاہ اور مالک تھے جو دونوں ضلع خوشاب کے علاقہ پدھراڑ میں آباد تھے جو ان کے دادا بدیع شاہ نے آباد کیا تھا۔موضع پدھراڑ میں ایک مکان ہے جو بھیومٹ کے نام سے مشہور ہے یہ پختہ مکان غیر آباد ہے اور اس میں ایک پتھر سے شفاف پانی کا چشمہ نکلتا ہے۔اس کے متعلق یہی مشہور ہے کہ یہ مکان بدیع شاہ کا تھا۔فیروز شاہ کی اولاد سے متیال اور مالک کی اولاد سے ملکال مشہوراعوان گوتیں ہیں ان کے علاوہ گندلانی کندوال گل شاہی برتھ برتھال اور سکوال بھی محمد کندلان کی اولاد سے ہیں۔ان کی اولاد پدھراڑ ضلع خوشاب شاہ پورسیال شریف اور کوہستان کے مشرقی حصہ دریا جہلم کے درمیان دوآبہ اور دریاسندھ دوآبہ ضلع میانوالی میں آباد ہیں۔فیروز شاہ کی اولاد کوہستان نمک پنجاب میں زیادہ آباد ہے ضلع میانوالی کی تحصیل عیسی خیل میں دریائے سندھ کے کنارے اوردریا کرم کے درمیان دوآبہ میں ایک گاؤں کنڈل آباد ہے۔ جس کے مکینوں کا دعوی ہے کہ وہ مانک علی عرف مالک کی اولاد ہیں اورمحمد کندلان کی نسل میں سے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مالک نے ایک شادی کنڈل میں کی تھی اور کنڈل کے لوگ بدیع شاہ کی اولاد ہونے کی وجہ سے ان کے پدھراڑ والے مکان ’’بھیومٹ‘‘ کے نام کی نسبت سے ’’بھمب‘‘ مشہور ہو گئے۔بھمب اعوانوں کے جد امجد عمراعوان نے تحصیل عیسی خیل کے اس گاؤں کنڈل سے سولہویں صدی عیسوی میں ہجرت کی اوردوآبہ سندھ تحصیل پپلاں کو اپنا مسکن بنایا(راقم الحروف اور ہمارے باپ دادا کا جنم بھی اس گائوں میں ہوا)۔دریا سندھ کے درمیان واقع یہ دوآبہ بہت زرخیز تھا انھوں نے بہت بڑے علاقہ کو آباد کیا اور ضلع بنوں کے ریکارڈ کے مطابق بھمب قبیلہ کے جد امجد عمر اعوان اور اس کی اولاد کے نام پر پینتیس ہزار کنال رقبہ کی ریاست ہے۔عمر اعوان کی اولاد کو اللہ تعالی نے بہت برکت دی اور آج ان کی اولاد کے کئی قصبے آباد ہیں جن میں کنڈل ,دوآبہ, بھمبانوالہ اورڈھنگانہ وغیرہ ہے یہ تمام علاقے بھمبوں کے ہیں اور ان کا مرکز دوآبہ ہے جو عمر اعوان کا مسکن تھا۔
اعوان جینیاتی تھیوری
ایڈتھ کوون یونیورسٹی، آسٹریلیا کے سینٹر فار ہیومن جینیٹکس، آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف پیتھالوجی، پاکستان اور انسٹی ٹیوٹ آف جنرل جینیٹکس آف رشین
عبدالستار علوی
ائیر کموڈور عبد الستار علوی جالندھر سمی پور کی گھلی اعوان فیملی میں پیدا ہوئے پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جسے اسرائیل کے لڑاکا طیاروں کو
کنڈان
کنڈان اعوان قوم ہیں، سلطان محمود غزنوی دور میں حضرت قطب شاہ عرب شریف سے آنے والے قافلوں میں بغرضِ جہاد آئے، آپ کے بعد آپ کی اولاد سے دو بیٹے عبد
شیر شاہ اعوان
شیر شاہ اعوان۔ وی سی ایک برطانوی ہندوستانی فوج کا سپاہی تھا جس نے وکٹوریہ کراس حاصل کیا جو دشمن کے مقابلہ میں بہادری کا سب سے بڑا اور معزز
گھلی اعوان
گھلّی اعوانوں کا شجرہ حضرت محمد الاکبر (الحنفیہ) ابن امام علی علیہ سلام سے ہے۔آپ کے بیٹے حضرت علی الاکبر جن کی اولاد میں عون 126 ہجری یحییٰ بن
حافظ غلام احمد
حافظ غلام احمد المعروف باوا جی سلوئی والے
اوسٹراکون
قدیم زمانے میں ٹوٹے برتنوں کے ٹکڑوں سے لکھنے کے لیے تختیوں کا کام بھی لیا جاتا تھا کیونکہ وہ بہت کم خرچ ہوتے تھے اور آسانی سے دستیاب ہوجاتے
اعوان آبادی
انگریز دور کی 1901 اور 1931 کی مردم شماریوں کے مطابق پاکستان کے پہاڑی سلسلوں میں اعوان برادری سب سے بڑی برادری تھی
شاہ محمد مراد نوشاہی
سیالکوٹ کے آخری ضلعی حصے پر ایک قدیم گاؤں چوپالہ کے نام سے مشہور ہے۔ جو دریائے چناب کے کنارے پر واقع ہے۔ کئی باردریا کی زد میں آیا پھر آباد ہوا
سٹہل ہاؤس
سٹہل ہاؤس لاس اینجلس، کیلیفورنیا کے ہالی ووڈ ہلز سیکشن میں آرکیٹیکٹ پیئر کوینیگ کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا ایک جدید طرز کا گھر ہے، جسے امریکی فلموں