اردو پر فارسی زبان کے اثرات
فارسی زبان نے مشرق وسطی، وسط اور جنوب ایشیائی خطوں کی کئی جدید بڑی زبانوں کی صورت گری میں اہم کردار ادا کیا ہے جن میں اردو بھی شامل ہے۔ فارسی زبان کا ان زبانوں میں نفوذ و اثر بہت زیادہ ہے۔ محمود غزنوی کی فتح کے بعد ہندی کی بغل سے ترکی، فارسی، عربی اور مغربی ایشیاء کی مقامی زبانوں کے الفاظ و تراکیب سے مرکب ایک مخلوط النسل زبان نے جنم لیا جو بعد میں اردو کے نام سے جانی گئی۔اس زبان کا انداز تحریر فارسی ہے اور یہ بولنے میں ہندی زبان سے مشابہ ہے۔ اسے اردو کا نام دیا گیا یعنی لشکر کی زبان، کیونکہ یہ زبان اس وقت لشکری حلقوں میں رائج تھی۔ اردو زبان کی فارسی سے قربت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان کا قومی ترانہ فارسی میں ہے اور اردو کی شاعری میں بیشمار اشعار ایسے ہیں جنہیں فارسی بولنے والے بغیر کسی ترجمے کے مکمل مفہوم کے ساتھ سمجھ سکتے ہیں۔
اردو پاکستان کی قومی زبان ہے اور ہندوستان کی سات سرکاری ریاستی زبانوں میں سے بھی ایک ہے۔
فارسی زبان کے انتہائی نفوذ کے باوجود اردو کو ہندی-ایرانی زبانوں کے گروہ میں ایک ہندوستانی زبان کے طور پر زمرہ بند کیا گیا ہے۔اپنی ہیئت ترکیبی کی وجہ سے اردو بہت جلد ادبی اور ثقافتی حلقوں میں سرایت کر کے مقبول ہونے لگی۔ غزل، قصیده، مرثیہ اور نظم جیسی ادبی اصناف فارسی ادب سے اردو ادب میں وارد ہوئیں۔
- نمک کے آدمی
- نمک کے آدمی ایران کے صوبہ زنجان کے شہر زنجان کے مغرب میں واقع چہر آباد میں موجود نمک کی کان سے دریافت ہونے والی انسانوں کی ان باقیات، ڈھانچوں
- ابھینوگپت
- ابھینوگپت (950ء-1016ء) کشمیر کا ایک ہندو فلسفی، سنت اور گیانی تھا۔ اسے ایک ماہر موسیقار، ڈراما نگار، شاعر، ماہر منطق، نظریہ ساز اور شارح بھی مانا
- صالح بن طریف برغواطی
- صالح بن طریف برغواطی ایک جھوٹا مدعی نبوت تھا۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ یہودی الاصل تھا۔ اس کا نشو و نمو سرزمین اندلس کے ایک قلعہ برباط
- قہل
- قہل عبرانی بائبل کے مطابق قدیم اسرائیلی معاشرت کا ایک مذہبی الہیاتی تنظیمی ڈھانچہ تھا۔قہل ، بعد کی صدیوں میں اشکنازی یہودیوں کی خود مختار حکومتوں
- آئسا ڈورا ڈنکن
- اینجلا آئسا ڈورا ڈنکن بین الاقوامی شہرت کی حامل امریکی رقاصہ تھی۔ وہ اپنی زندگی میں ہی ایک لیجنڈ کی حیثیت اختیار کر گئی تھی۔وہ زندگی کے ہر
- پاویل آداموویچ
- پاول بوگدان آداموویچ پولینڈ کے ایک قانون دان اور سیاست دان تھے۔ وہ 20 سال تک مسلسل 6 مرتبہ گدانسک شہر کے میئر رہے۔
انھوں نے گدانسک یونیورسٹی سے
- ہندوستان میں فرانسیسی استعمار کا زوال
- ہندوستان میں فرانسیسی استعمار کے زوال میں بہت سے عوامل کار فرما تھے جن میں سیاسی، ثقافتی،مذہبی، اجتماعی، اقتصادی اور جغرافیائی ابعاد شامل ہیں
- ہیکل دوم کی یہودیت
- ہیکل دوم کی یہودیت یروشلیم میں 515 قبل مسیح میں معبد دوم کی تعمیر تک اور 70 قبل مسیح میں رومیوں کے ہاتھوں اس کی تباہی تک کے دور پر محیط ہے۔ ارتقا
- شرک (دنبہ)
- شرک مرینوس نسل کے ایک دنبے کا نام تھا جو اُون اتروانے کے عمل سے ڈر کر بھاگ گیا تھا اور چھ سال تک پہاڑوں میں چھپا رہا۔ اس دوران میں اس کے جسم پر اونی
- مورینا ہیریرا
- مورینا ہیریرا ایک سلواڈور کی حقوق نسواں اور سماجی کارکن ہیں، جو اپنے ملک میں اسقاط حمل پر پابندی کے خلاف کام کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ سلواڈور