ابن زیاد

گورنر کوفہ، پورا نام عبیداللہ بن زیاد بن ابیہ جسے ابن مرجانہ یا ابن زیاد کے نام سے پہچانا جاتا ہے بنو امیہ کا ایک مشہور فوجی کمانڈر تھا اور امام حسین بن علی علیہم السلام اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے اہم عوامل میں سے ایک تھا۔ وہ مرجانہ نامی لونڈی سے پیدا ہوا۔ بعض نے طنزیہ انداز میں ابن زیاد کو اس کی والدہ سے منسوب کیا ہے اور اسے "ابن مرجانہ" کہا جانے لگا، جس سے مراد عبید اللہ کی پیدائشی ناپاکی ہے۔ مسلم بن عقیل نے کوفے میں امام حسین علیہ السلام کے حق میں زمین ہموار کرنا شروع کی تو یزید بن معاویہ نے ابن زیاد کو بصرے سے تبدیل کرکے کوفے کا گورنر مقرر کر دیا۔ اس نے پہلے مسلم بن عقیل اور ان کے دو کم سن فرزندوں کو شہید کرادیا۔ پھر حضرت حُر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایک ہزار سوار دے کر حضرت امام حسین علیہ السلام کا راستہ روکنے کے لیے بھیجا۔ امام حسین علیہ السلام میدان کربلا میں خیمہ زن ہوئے۔ ابن زیاد نے پہلے عمر بن سعد اور پھر شمر بن ذی الجوشن کو فوج دے کر ان کے مقابلے کے لیے بھیجا۔ جس کے نتیجے میں المناک حادثہ کربلا(محرم 61ھ) رونما ہوا۔ امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد پہلے شہداء کے سر کاٹ کر ابن زیاد کو پیش کیے گئے۔ اس نے امام حسین علیہ السلام کے سر کی بے ادبی کی اور تمام سر یزید کو روانہ کر دیے۔ محرم 67ھ میں ابن زیاد کا مختار ثقفی کے جرنیل ابراہیم سے مقابلہ ہوا۔ جس میں ابن زیاد کو شکست ہوئی اور وہ میدان جنگ میں مارا گیا۔ قتل کے بعد اس کے سر کو کوفے میں اسی مقام پر لا کر رکھا گیا جہاں چھ سال قبل اس نے امام حسین علیہ السلام کا سر رکھوایا تھا۔
جستینین اول
جستینین اول ایک بازنطینی شہنشاہ تھا۔ 527ء میں قسطنطنیہ میں روما کے تخت پر بیٹھا۔ کسان کا بیٹا تھا۔ معمولی عہدے سے ترقی کرکے وزیر ہوا۔ اور
محمد تقی بہار
محمد تقی بہار ایرانی شاعر تھے۔ بہار شاعر ہونے کے علاوہ محقق، ادیب، معلم، مدیر اخبار اور سیاسی شخص تھے۔ مشہد میں پیدا ہوئے۔ والد کی وفات کے
ہری ونش رائے بچن
ہری ونش رائے بچن ہندی کے ممتاز شاعر اور بالی وڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن کے والد تھے۔ اترپردیش میں الہ آباد کے قریب پرتاب نگر میں میں پیدا
پی ایم سعید
بھارت کے وزیرِ توانائی، سابق ڈپٹی سپکیر۔ لکش دیپ میں پیدا ہوئے۔ ایم سعید نے بی کام کرنے کے بعد قانون کی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے کچھ وقت تک
کشور کمار
ادویت
ادویت ۔ یعنی وحدت وجود۔ یہ خاص قسم کا تصور بہت ہی قدیم ہے۔ اگرچہ اس کی آخری شکل میں یہ زیادہ تر شنکر آچاریہ کا مرہون منت ہے۔ نظری پہلو کے لحاظ سے
دانیال
بنی اسرائیل کی طرف مبعوث ایک پیغمبر۔ عنفوان شباب میں جنگی قیدی کی حیثیت سے بابل گئے۔ جہاں آپ کو شاہی خدمات پر مامور کیا گیا۔ فقید المثال
تبرا
تبرا یا تبریٰ یعنی بری ہونا، اظہار برائت کرنا یا اظہار بیزاری کرنا ہے۔ اصطلاح شیعیت میں دشمنان خدا، دشمنان اولیاء اور دشمنان اہل بیت سے
موسیٰ بن نصیر
موسیٰ بن نصیر افریقا کے عظیم اموی گورنر اور سپہ سالار تھے
ابو حسن عبدی بصری
ابو الحسن علی بن الحسن بن اسماعیل العبدی بصری، (1130 - مئی 1203) آپ ایک مالکی فقیہ اور حدیث کے عالم تھے۔ آپ بحرین/الاحساء کے علاقے میں عبدالقیس